15نومبر(ایجنسی) امریکی صدر باراک اوباما نے آج سے یورپ کا اپنا آخری سرکاری دورہ شروع کر دیا ہے۔ یونان پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ متحد اور مضبوط یورپ، عوام، دنیا اور امریکا کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یونانی
وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔ اوباما یونان سے کل بدھ کے روز جرمنی پہنچیں گے جبکہ اس دوران فرانسیسی اور برطانوی رہنماؤں سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔ اس کے بعد وہ پیرو میں ایشیا پیسیفک اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں ممکنہ طور پر ان کی ملاقات چینی سربراہ مملکت شی جن پنگ سے ہو گی۔